ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں بلدیہ کی لاپرواہی سے خود بلدی عملہ اور عوام کو مشکلات کا سامنا

ہمناآباد: 14/جولائی (ایس آر) ہمناآباد میں بلدیہ کی لاپرواہی سے خود بلدی عملہ اور عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمناآباد میں پچھلے کئی دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہہ سے بلدیہ کے مین گیٹ میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہہ سے بلدیہ کے عملہ اور عام عوام کو بلدیہ میں داخل ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بلدی حکام کی بے حسی کا یہ عالم ہے کے وہ اپنے دفتر کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کررہے ہیں، ہمناآباد بلدیہ میں پچھلے 1 ماہ کے زائد عرصہ سے چیف آفیسر کا عہدہ مخلوعہ ہے ہمناآباد تحصلیدار کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی مستقل چیف آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ہمناآباد بلدیہ میں ایک فرض شناس چیف آفیسر کو تعین کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو راحت پہچانے کے اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!