ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: لیبرڈپارٹمنٹ کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم کا آغاز

ہمناآباد: 14/جولائی (ایس آر) لاک ڈاؤن کی وجہہ شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے تمام قسم کی مزدورپریشان حال ہوچکے ہیں، ایسے پریشان حال مزدور جن کے پاس لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا لیبر کارڈ موجود ہے تو ایسے مزدورں کو حکومت کی جانب سے راشن کٹس فراہم کیے جا رہے ہیں جس کا آغاز ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہمناآباد تعلقہ میں رجسٹرڈ لیبر کی تعداد 30 ہزار ہے جبکہ 3 ہزار راشن کٹس آئے ہیں مزید چار ہزار کٹس آنے کے امکانات ہیں جس کو مرحلہ وار تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے 2ہزار روپیوں کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس موقع انہوں نے عہدیداروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کے راشن کٹس کی تقسیم میں کوئی بدعنوانی برادشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ہمناآباد لیبر انسپکٹر کویتا، رمیش ہیر مٹھ ضلعی آفیسر، ہمناآباد تحصلیدار ناگیا ہیر مٹھ، ڈاکٹر گوند ای اُو، بسوارج ماڑگے،ابھیشک پاٹل،اُومیش جمگی کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔

واضح ہو کے لیبر کارڈ بنوانے پر 2بچوں کو 3 ہزار تا 50 ہزار روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے اسکے علاوہ شادی کے موقع پر 50 ہزار اور تعمیراتی کام کرتے وقت کسی مزدور کی موت ہوجائے تو اُس کے اہل خانہ کو5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور لیبر کارڈ بنوانے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ایک مرتبہ بنوانے پر یہ کارڈ 3 سال تک کارگر رہتا ہے۔

ہمناآباد میں جن احباب کے پاس لیبر کارڈ موجود ہے وہ احباب اپنے لیبر کارڈ کا زیراکس، آدھار کارڈ کازیراکس،او ر بی پی ایل راشن کارڈ کازیراکس تیار رکھیں بہت جلد ہمناآباد میں بھی راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جانے والی ہے۔ موجودہ وقت میں ہمناآباد کے دیہاتوں میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!