تلنگانہریاستوں سے

بے روزگار نوجوانوں کے لئے شرمیلا ریڈی کریں گی بھوک ہڑتال

پارٹی ذرائع کے مطابق وہ منگل کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک متحدہ محبوب نگر ضلع کے تاڑی پتری دیہات میں یہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مطالبہ پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا منگل کے روز ایک اور بھوک ہڑتال کریں گی۔ متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا جنہوں نے حال ہی میں تلنگانہ میں اپنی نئی جماعت کا قیام عمل میں لائی ہیں، اس مسئلہ پر ایک اور مرتبہ بھوک ہڑتال کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وہ منگل کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک متحدہ محبوب نگر ضلع کے تاڑی پتری دیہات میں یہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی۔

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی ی اڈہاک کمیٹی کے رکن کے راگھو ریڈی نے ریاست بھر کے بے روزگار نوجوانوں، طلبہ، نوجوانوں، وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، شرمیلا کے حامیوں اور دیگر سے اس بھوک ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ شرمیلا نے اس سے قبل بھی اسی مسئلہ کو لے کر بھوک ہڑتال کی تھی۔

موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن، شرمیلا نے تلنگانہ میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کی ہے۔ شرمیلا نے اس تلگو ریاست میں اپنے والد آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے راجنا راجیم (راج شیکھر ریڈی کی حکمرانی) کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!