بیدرانچارج منسٹر پربھو چوہان کا دورہ بسواکلیان، عہدیداران کا اجلاس، بہترانداز میں کام انجام دینے کی ہدایت
بسواکلیان: 12/جولائی (کے ایس) بیدرانچارج منسٹر پربھو چوہان نے آج 12بجے دن تعلقہ پنچایت کے تمام عہدیداران کی میٹنگ طلب کی جس میں تحصیلدارساویتری سلگر اور ڈی ایس پی ہمناآباد اور تمام تعلقہ بسواکلیان کے افسران کو طلب کرکے بتایا کہ احکامات جاری کئے گئے تمام اپنے اپنے محکمہ جات میں کام کاج کو بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشیش کی جائے۔ اس موقع پر موجود تعلقہ پنچایت آفسر ڈاکٹر روی سے جانکاری حاصل کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ محکمہ وٹرنری میں کیا کیا مسائل ہیں؟ جس پر ڈاکٹر روی نے بتایا کہ تمام کام بہتر انداز میں کئے جارہے ہیں اور پربھو چوہان نے تحصیلدار ساویتری سلگر کو بتایا کہ وہ اپنے حساب سے عوامی مسائل حل کرنے کے کام انجام دیں۔ انہوں نے اپنے دورہ میں انو بھو منٹپ کے کام کو تیزی سے انجام دینے پر بھی زور دیا۔