موضع الیہال سے گونڈور جانے کا راستہ انتہائی خراب، اربابِ مجاز فوری طرف توجہ دیں
بسواکلیان: 12/جولائی (کے ایس) الیہال تا گونڈور جانے کا راستہ مکمل طور پر خراب ہونے کی وجہ سے گونڈور سے الیہال اور الیہال سے گونڈور جانے والے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گونڈور موضع تعلقہ بسواکلیان سے 13کیلو میٹر کا راستہ ہے۔ جس میں الیہال سے گونڈور جانے کے لئے 3/کلو میٹرکا راستہ آتا ہے۔ الیہال کے عوام اس تعلق سے کئی مرتبہ گرام پنچایت میں اپنی شکایت متعلقہ عہدے داروں گوشِ گزار کیا تھا لیکن ابھی تک یہاں پر 3-4 کیلو میٹر کا روڈ تعمیر کرنے کے لئے یہاں کے لیڈرس اور متعلقہ اربابِ مجاز یہاں پر روڈ بنانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے گُذررہے ہیں بالخصوص بارش کے موسم میں بارش کے پانی سے روڈ پر چلنا پھرنا دو بھر ہوجاتا ہے۔اربابِ مجاز اس معاملہ پر فوری طرف توجہ دے کر عوام کی مشکلات کو آسان کریں۔