ضلع بیدر سےہمناآباد

گذر گئے7 سال، آخر کب آئیں گے اچھے دن؟، ہمناآباد MLA راج شیکھر پاٹل کا بیان

پٹرول ڈیزل گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کی سائیکل ریالی واحتجاجی جلسہ راج شیکھر پاٹل کا بیان

ہمناآباد: 12/جولائی (ایس آر) 7 سال بیت جانے کے بعد بھی اچھے دن نہیں آئے ہیں اور کسانوں کے کھاتے میں 1 روپیہ بھی جمع نہیں ہوا ہے۔مرکز میں اقتدار میں آنے سے پہلے نریندر مودی نے کہا تھا کے وہ اگر اقتدار میں آئے تو ہر سال 2کروڑ روزگار دیں گے تو 7سال میں 14 کروڑ لوگوں کو روزگارملناتھا مگر ایسا نہیں ہوا ہے۔ کانگریس پارٹی نے پچھلے 70 سالوں میں جو سرکاری جائیدادیں بنائی تھی بی جے پی کی حکومت اس کو فروخت کررہی ہے۔ یہ باتیں ہمناآباد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پٹرول ڈیزل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف نکالی گئی سائیکل ریالی و احتجاجی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل نے کہی۔

واضح رہے کہ یہ سائیکل ریالی جو ہمناآباد کے موضع دھمنسور سے نکلتے ہوئے ہمناآباد کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے امبیڈکر چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ جس میں ایم ایل اے نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہے اور بی جے پی کے قائدین اس کو ڈبل انجن والی حکومت کہتے ہیں مگر یہ ڈبل انجن بند ہوچکے ہیں ماضی میں سدارامیا کی حکومت پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام عائد کرتے تھے بی جے پی والے مگر خود ایڈی یو رپا کی حکومت پر 50 فیصدکمیشن لینے کا الزام خود بی جے پی کے ارکان اسمبلی عائد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کے کروڑوں روپیوں کی لوٹ اس حکومت میں ہورہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمناآباد میں پارٹی کے لیڈران صرف عہدیداران کے تبادلوں میں مصروف ہیں ایسی پارٹی میں ہمناآباد کے کئی بدعنوان لیڈرس شامل ہورہے ہیں آنیوالے تعلقہ و ضلع پنچایت کے انتخابات میں عوام ان لیڈران کو سبق سکھائے گی، انہوں نے کانگریس پارٹی کے کارکنان کو ہدایت دی کے وہ اس احتجاج میں شدت پیدا کریں اس احتجاج کو ہرگاؤں گاؤں تک پہچانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پرابھیشک پاٹل، ریون سدپاپاٹل، محمد افسر میاں، محمد نور الدین مستان، رمیش ڈاکوڑگی، دتت کمار چدری، اُومیش جمگی، محمد ریحان، محمد مکرم جاہ، سید ظفر اسلم، سید عبدالباسط عمر، ساجد پٹیل، محمد یوسف سوداگر، عبدالقدیر کرانہ مرچنٹ،محمد خالدکے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!