ملاڈ ممبئی: یوتھ ونگ جماعتِ اسلامی کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
ملاڈ:11/جولائی (پی آر) جمیل شیخ صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند مالونی کی اطلاع کے مطابق یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند مالونی ملاڈ ممبئی نے بی ایم سی شتبادی اسپتال (کاندیولی) کے اشتراک سے کامگر کلیان مرکز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 100 سے زیادہ جوان اور بوڑھے لوگ خون کا عطیہ پیش کیا۔ 75 یونٹ سے زائد خون جمع ہوا۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق کہ کسی شخص نے ایک انسان کی جان بچائی،اُس نے مکمل انسانیت کی جان بچائی،اور جس نے ایک انسان کی جان لی اُس نے پوری انسانیت کی جان لی۔ عطیہ خون ایک نیک عمل ہے اور اس خون کے عطیات کے ذریعے دیگر انسانوں کی جان بچانے میں نمایاں رول انجام دیا جا سکتا ہے۔ اسی نوع کو مد نظر رکھتے ہوئے یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند ممبئی کی جانب سے مالونی یونٹ پر عطیہ خون (بلڈ ڈونیشن) کیمپ منعقد کیا گیا۔ یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند مالوانی پچھلے 10 سال میں مالوانی کے علاقے میں 600 سے زیادہ بلڈ یونٹ میں حصہ لینے میں کامیاب رہی۔
بی ایم سی نے اس عمدہ مقصد میں یوتھ ونگ جماعت اسلامی کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عطیہ خون دے کر اس کیمپ کی حمایت کی۔ ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹرز کا بھی جنھوں نے اس اہم کام کے تحت اپنا قیمتی وقت فارغ کیا۔