’بڑھتی ہوئی آبادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ‘: یوگی آدتیہ ناتھ
لکھنو: وزیراعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اتر پردیش کی نئی آبادی پالیسی متعارف کرا دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست کی آبادی پالیسی 2021-2030 کو جاری کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ لہذا اس پالیسی میں ہر طبقہ کی برادری کو شامل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ غریبی اور ناخواندگی آبادی میں اضافہ کے اہم اسباب ہیں اور اسی وجہ سے سماج آبادی کے تئیں بیدار نہیں ہے، لہذا عوام میں بیداری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریاست کی گزشتہ آبادی سے متعلق پالیسی 2000-2016 کے دوران ختم ہو چکی ہے اور نئی پالیسی متعارف کرانا ناگزیر ہے۔