بیدرضلع بیدر سے

حضرت الحاج شاہ سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوریؒ کا 39واں سالانہ صندل شریف

محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد حیدرآباد، الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کی مخاطبت

بیدر:11/جولائی (اے ایس ایم) سرکار دو جہاں ﷺ اور اولیا ء اللہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔اسی لئے درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں ہر ماہ مختلف مقامات کے جید و ممتاز علمائے دین، مقررین اور واعظین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اسی لئے کے یہاں خالص کلام اللہ و کلام نبویؐ کی تعلیمات کوعام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے آستانہ قادریہ میں منعقدہ 39واں سالانہ صندل شریف حضرت الحاج شاہ سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوری ؒ نبیرہ حضرت سیدعبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوریؒ کے موقع پرکل صبح منعقدہ مرکزی جلسہ عظمت اولیاء کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت الحاج سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوری ؒ حضرت غوث اعظم دستگیر ؒ کی 16ویں پشت میں ہیں۔حضرت نے دین اسلام کے لئے اتنی محنت کی ہیں کے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے دین کے پیغام کو پہنچایا اسی لئے دنیا بھر میں حضرت کے لاکھو مریدین و معتقدین آج بھی موجود ہیں۔ حضرت الحاج سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوریؒ کو 13زبانوں پر عبور حاصل تھا۔میں نے میرے پیر مرشدکی 17 سال تک خدمت میں رہا اور اُن سے جو کچھ حاصل کیا ہے میں نے اُس کو اب تک قائم رکھا ہے یہی وجہہ ہے کہ لوگ ہندوستان سے ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک سے آستانہ قادریہ آکر فیضیاب ہورہے ہیں۔ یہ سب میرے پیر و مرشدحضرت الحاج شاہ سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ناگوری ؒ نبیرہ حضرت سیدعبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوریؒ کا فیصان کرم ہے۔

انہوں نے بیشمار اولیاء اللہ کے حالات پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو تلقین کرتے ہوئے کہا آقائے مدینہؐ، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار،اولیاء اللہ کی محبت اپنے دلوں میں قائم رکھیں اور علمائے دین، پیر مرشد، ماں باپ اور اپنے بزرگوں کااحترام کریں۔شریعت کی پابندی کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت کی نمازوں کی پابندی،ہمیشہ کلمہ طیبہ کا ذکرو ذکر و ازکار کریں۔

حافظ و قاری مولانامحمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد حیدرآباد نے کہا کہ جہاں اللہ والوں کا ذکر ہوتاہے وہاں اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتاہے۔ جتنی دیر بندہ اللہ والوں کی صحبت میں رہتاہے وہ اللہ والا بن کر رہتا ہے۔ جو شخص دوسروں کو نفع پہنچاتاہے وہ اللہ والا ہے جس کی مثال یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ڈاکٹر خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب موجود ہیں۔انہوں نے کہا ڈاکٹر ادریس احمد قادری نے آستانہ قادریہ میں جو نظم و ضبط قائم کیا ہے خاص کر اوقات نماز درگاہ کے دروازوں کو بند کرکے تمام مریدوں کو سختی سے نماز کی ہدایت دی جاتی ہے۔ڈاکٹر خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب نے تمام مہمانوں اورمریدین کی حسب روایت شال و گلپوشی فرمائی او ر استقبال کیا۔

خلیفہ شاہ ادریس احمد قادری بگدلی کوصندل کے کامیاب انعقاد پرمریدین و معتقدین نے شال اور گلپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت پیش کی۔ڈاکٹر خلیفہ شاہ ادریس احمد قادری بگدلی نے درس تصوف، شجرہ قادریہ کا ورد و دعائے سلامتی فرمائی۔محمدلئیق احمد قادری بگدلی،ڈاکٹرمحمد اکرم قریشی بیدر،محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق چیر مین اُردو اکاڈیمی حیدرآباد، قیوم انور ٹی نیوز، اسماعیل علی خان، محمد نسیم الدین ُٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر اور دیگر موجود تھے۔کل صبح قادری منزل سے صندل شریف کی کشتیاں سروں پر رکھکر درگاہ شریف لائی کئی،محفل قُل، ذکر وازکارکے بعد ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین نے صندل مالی کی جملہ رسومات علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین کی موجودگی میں انجام دئے، سلام و نیاز فاتحہ تقسیم تبرکات عمل میں آئے۔

مولانا زاہد حسین رضوی پیش امام مسجد مدینہ کی قرأ ت کلام پاک سے جلسہ کی کاروائی کاآغاز ہوا۔ حافظ شاہ نواز، سعید بھائی بمبئی، محمد فہیم بگدلی نے حمد، نعت، منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ممتاز قوال محمد عزیز خسرو سنگاریڈی، معین دلشاد محمود حیدرآباد نے ساز پر نعتیہ،منقبتی اور صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ سامعین نے خوب داد دی اور بے خود ہوگئے۔ حسب روایت لنگر خانہ قادریہ میں لنگر طعام کا پر تکلف کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مریدین،معتقدین کی تعداد دیکھی گئی۔کویڈ- 19قونین پر سختی سے عمل آواری دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!