الیکشن2019تازہ خبریں

مودی کے خلاف کھڑے تیج بہادرکی نامزدگی رَد، کہا:میں انصاف کے لیے سپریم کورٹ جاوٴں گا

واراناسی: یکم مئی،وارانسی سے سماجوادی پارٹی امیدوار اور پی ایم مودی کو شکست دینے کا دعویٰ کرنے والے تیج بہادر کی پرچہ نامزدگی انتخابی کمیشن نے آج رَد کر دی۔ بی ایس ایف کے سابق جوان کی امیدواری خارج کیے جانے کے بعد سیاسی اتھل پتھل کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بات صاف ہے کہ اب وہ الیکشن میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے اور یہ تیج بہادر کے لیے زبردست جھٹکا ہے۔

اپنی نامزدگی خارج کیے جانے کے بعد تیج بہادو نے میڈیا کے سامنے عدالت جانے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’میری نامزدگی غلط طریقے سے رَد کی گئی ہے۔ مجھے کاغذات جمع کرنے کے لیے کل 6.15 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور میں نے جمع کر دیا تھا، اس کے باوجود میری نامزدگی کو نامنظور ہو گئی۔ میں انصاف پانے کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!