ضلع بیدر سےہمناآباد

میڈیکل کی غریب طالبہ کو BJP لیڈر سدھو پاٹل نے دی 50 ہزار روپیوں کی مالی امداد

ہمناآباد: 9/جولائی (ایس آر) ہمناآباد تعلقہ کے ایک موضع مستاپور کی رہنے والی غریب و یتیم لڑکی پرمیشوری برادر جو شیموگہ کے میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کررہی ہیں ان کو بی جے پی کے لیڈر ڈاکٹر سدھو پاٹل نے اپنی جانب سے 50 ہزار روپیوں کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امداد ریاست کرناٹک کی انچارج ڈی کے ارونا کی موجودگی میں سدھو پاٹل نے طالبہ کے حوالے کی اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں اپنی ہرممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر رکن بلدیہ سُنیل پاٹل،سنتوش پاٹل،سری ناتھ دیونی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!