ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں جئے کرناٹک جن پرا کی جانب سے یوم صحافت کا انعقاد

ہمناآباد: 9/جولائی (ایس آر) ہمناآباد میں جئے کرناٹک جن پرا کی جانب سے یوم صحافت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جئے کرناٹک جن پر کے ذمہ داران کی جانب سے صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کے کرونا وباء کے دوران صحافیوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بہترین صحافتی خدمات انجام دی ہیں، صحافیوں کی بدولت کی اسپتالوں میں کس چیز کی قلت ہے وہ بات سامنے آئی ہے جسکی وجہہ سے کئی سنگین مسائل حل ہوئے ہیں اور عوام کو سہولتیں میسر ہوئیں۔

بعدازاں جئے کرناٹک جن پر کے ذمہ داروں نے تمام صحافیوں کی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی۔اس موقع پر دوریودھن ہوگار،سنجئے دنت کاڑے،راجو پجاری،پرشانت ہوسمنی،اروند پاٹل،دلیپ کمار میترے،شلیندر کوڑی،سید رضوان،وینکٹیش جادھو،شیو شرن،نوین بتلی،سندیپ بتلی،محمد رفیق،روی بھنڈاری،سچن گڈال،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!