مہاراشٹر میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، 16 جوان شہید
گڑھ چرولی: یکم مئی (اے این ایس) نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں نکسلیوں کے ذریعہ ایک بڑے حملے کی خبرہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے دو پولس کی گاڑیوں پر آئی ای ڈی کے ذریعہ دھماکہ کیا، جس میں 16 جوان شہید ہو گئے۔ خبروں کے مطابق دو گاڑیوں میں تقریباً 25 جوان سوار تھے اور یہ گاڑیاں پیٹرولنگ پر نکلی ہوئی تھیں۔
پولیس فورسز کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کمانڈوز اس جگہ جا رہے تھے جہاں نکسلیوں نے صبح ہی تقریبا پچیس سے تیس گاڑیوں کو آگ کے حوالے کیا تھا یہ علاقہ سب سے زیادہ نکسلیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
حادثہ رونما ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پر کئے گئے حملے کی پرزورمذمت کی اور کہا کہ تمام اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، ان کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں جائینگی اور ایسے تشدد کے مجرموں کو بچایا نہیں جائے گا۔ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں. اس حملے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا. “وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ ریاستی حکومت کے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد مہیا کرارہی ہے۔
سبودھ جیسول، ڈی جی پی مہاراشٹرنے کہا کہ یہ ایک انٹیلی جنس ناکامی کے طور پراس واقعہ کو ختم کرنا صحیح نہیں ہے. یہ ایک خطرناک حملہ ہے، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ ایسے واقعات کو دوبارہ موقعہ نہیں دیاجائے.ہمارے لوگ موقع پر موجود ہیں،آج شام مزید معلومات مل جائے گی. ہم بہت جلد اس دردناک واقعے کا منہ توڑ جواب دینگے