بیدر: محمد فصیح الدین سوداگر کا عقد مسعود
بیدر: 8/جولائی (اے ایس ایم) جناب محمد عبداللہ صاحب مرحوم فتح محمدی والے ساکن چونڈے گلی علی باغ بیدر کے فرزند محمد فصیح الدین سوداگر کا عقد مسعود جناب محمد عثمان قریشی صاحب مرحوم ساکن نارائن کھیڑ کی دختر کے ساتھ بحسن خوبی نارائن کھیڑ میں انجام پایا۔ محفل عقد و ملن فنکشن ہال بیدر میں ضیافت ولیمہ میں دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے مبارکباد دی۔اہلیہ عبداللہ صاحب مرحوم کی سرپرستی میں فتح محمدی والے فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔