علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

گلبرگہ میں سہولت سنٹر کے قیام کے ذریعہ عوامی مسائل کی یکسوئی میں مدد

ووٹر آئی ڈی کارڈس، آدھارکارڈس، شناختی کارڈس اور آن لائن درخواستوں کے ادخال میں تعاون

گلبرگہ: 8/جولائی (ایچ ایس) ممتاز سماجی خدمت گزار وماہر تعلیم انجنئیر افضال محمود فرزند جناب محمود احمدمرحوم سابق مئیر گلبرگہ اور محترمہ کنیز فاطمہ قمر الاسلام رکناسمبلی گلبرگہ کے بااعتماد رفیق نے اپنے صحافتی بیان میں محموداحمد میمورئیل ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ کی جانب سے نیا محلہ گلبرگہ میں قائم کردہ سہولت سنٹر کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مختلف فلاحی و شہری ضروریات کی اسکیموں سے عوام کو واقف کروانے، لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور اس ضمن میں انھیں ہر ممکنہ  رہنمائی اورسہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے یہ مرکز قائم کیا گیا گیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ 2019میں جب سارے ملک میں سی اے اے اور این سی آر کے نفاذ سے متعلقہ بے چینی  اور دحشت پھیل رہی تھی اس وقت سہولت سنٹر کے تحت عوامی دستاویزات جیسے راشن کارڈ،، ووٹر آئی ڈی کارڈ وغیرہ میں موجود  غلطیوں کو صحیح کرنے دیگر شناختی کارڈ جیسے کہ آدھارکارڈ میں رد و بدل کرنے وغیرہ کے ضمن میں خدمات کی انجام دہی شروع کی گئی۔

آج کل  اس سہولت سنٹر کے دفترکے ذریعہ تمام حکومتی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے آن لائین فارمس مفت میں بھرنے کی خدمات بھی انجام دی جا رہی ہیں۔ کرونا وبا کے دوران کروناریلیف فنڈ کی درخواستیں تحریر کرنے کی سہولت ہوکہ کہ حکومتی ملازمتوں کی معلومات ہوں عوام کو فراہم کی جاتی رہیں۔اس کے علاوہ اپنے مسائل کے حل کے لئے لوگوں کو جن مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے تھے ان کا بھی حل نکالاگیا۔ اس ضمن میں بھی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

مسٹر افضال محمودنے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بحیثیت ضلعی رکن15نکاتی پروگرام مائیناریٹی کمیونٹی ہونے کی حیثیت سے انھوں نے سارے پروگراموں کی معلومات عوام تک پہنچائیں تاکہ وہ ان سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ سہولت سنٹر کے تحت اب تک 1000سے زیادہ الیکشن کارڈرجسٹر کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  500سے زیادہ غربت کی سطح سے نیچے کے لوگوں کی آن لائین درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!