بسواکلیان: میر احمد علی منشی جامع مسجد صدر کے لئے دوبارہ منتخب
بسواکلیان:6/دسمبر(ایم آئی) میر اقبال علی (سینئر صحافی) کے بموجب جناب میر احمد علی منشی صاحب، کو جامع مسجد کمیٹی بسواکلیان نے بحیثیت صدر دوبارہ منتخب کیا ہے۔ علاوہ ازیں دیگر عہد دارواں میں شیخ یونس صاحب جنرل سیکرٹری، دو نائب صدور (حناب سردار خان صاحب و معین الدین صاحب جمعدار) جناب مشتاق احمد بھوسگے صاحب بحیثیت خازن منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر جناب میر احمد علی منشی صاحب اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی خدمت کے لئے اللہ تعالی نے جو موقع دوبارہ دیا ہے میں اسے کما حقہ ادا کرنے کی کوشش کرونگا اور دیگر منتخب شدہ افراد و عام برادران اسلام سے خواہش کرونگا کہ وہ اللہ کے گھر کے انتظامات میں ہر لحاظ سے بہتری لانے میں ممکنہ تعاون کریں۔ اس انتخاب کی کاروائی جناب یوسف الد ین صاحب نے چلائی۔