تازہ خبریں

ہانگ کانگ میں مبینہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام! 6 اسکول طلبہ گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں پانچ مردوں اور چار خواتین سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 15 سے 39 سال ہیں۔

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ پولیس نے مبینہ دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد بنانے کے الزام میں سیکنڈری اسکول کے چھ طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے دہشت عناصر کے خلاف دو روز قبل آپریشن کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس نے اسکول ہاسٹل میں بنائی گئی لیبارٹری سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ (ٹی اے ٹی پی) تیار کیا تھا تاکہ عوامی مقامات پر حملہ کرکے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں پانچ مردوں اور چار خواتین سمیت کل9 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 15 سے 39 سال ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سیکنڈری اسکول کے چھ طلبہ بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالف جذبات میں اضافہ 2019 میں نئے قومی سلامتی کے قانون کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں کے دوران دیکھنے میں آیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس گروپ سے کئی اشیا ضبط کی گئی ہیں جن میں دھماکہ خیز مواد، ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پر آکسائیڈ بنانے کے لیے سامان، ایئر گنز، موبائل فونز، سم کارڈز اور نقدی وغیرہ شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!