آج رات 8 بجے پھر پی ایم مودی ملک کو خطاب کریں گے، لوگ خوفزدہ!
پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے سلسلے میں کچھ اہم باتیں ملک کے باشندوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ آج، 24 مارچ 8 بجے ملک کو خطاب کروں گا۔“
پی ایم نریندر مودی نے 24 مارچ یعنی آج رات ایک بار پھر 8 بجے ملک سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد لوگ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ پتہ نہیں اس بار پی ایم مودی کیا اعلان کرنے والے ہیں۔ ویسے تو پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تعلق سے کچھ باتیں کریں گے، لیکن لوگوں میں خوف اس بات کو لے کر ہے کہ ایک بار 8 بجے جب پی ایم مودی نے ملک کے نام خطاب کیا تھا تو نوٹ بندی کا اعلان کر دیا تھا، اور ابھی کچھ دن پہلے بھی جب 8 بجے ملک کے نام خطاب کیا تو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 22 مارچ یعنی اتوار کو عوامی کرفیو کی اپیل کر دی جس سے معمولات زندگی پر کافی اثر پڑا۔
वैश्विक महामारी कोरोना वायरस के बढ़ते प्रकोप के संबंध में कुछ महत्वपूर्ण बातें देशवासियों के साथ साझा करूंगा। आज, 24 मार्च रात 8 बजे देश को संबोधित करूंगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) March 24, 2020
Will address the nation at 8 PM today, 24th March 2020, on vital aspects relating to the menace of COVID-19.
جہاں تک پی ایم مودی کے ٹوئٹ کا سوال ہے، تو انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ “عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے سلسلے میں کچھ اہم باتیں ملک کے باشندوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ آج، 24 مارچ 8 بجے ملک کو خطاب کروں گا۔”
دراصل ملک میں کورونا وائرس کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں پازیٹو معاملوں کی تعداد 500 کے پار ہو چکی ہے۔ 10 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔ ایسے میں کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہو چکا ہے، لیکن عوام اس لاک ڈاؤن پر مکمل عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ ریاستوں کو اپنے یہاں کرفیو بھی نافذ کرنا پڑا۔ عوام کے ذریعہ لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے سے پی ایم مودی بھی کافی مایوس ہیں اور انھوں نے پیر کے روز اس بات کی ناراضگی ٹوئٹر پر ظاہر بھی کی تھی۔ ممکن ہے کہ اس تعلق سے بھی آج پی ایم مودی کچھ باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں گے۔