مختصر مگر اہم

متعدد ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، تھاورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر مقرر

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی متعدد ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صدر نے تھاورچند گہلوت کو کرناٹک، ہری بابو کو میزورم، منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل کو مدھیہ پردیش اور راجندر وشوناتھ کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا ہے۔

وہیں، میزورم کے گورنر پی ایس سریدھرن کو گوا، ہریانہ کے گورنر ستیادیو نارائن کو تریپورہ، تریپورہ کے گورنر رمیش بیس کو جھارکھنڈ اور ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاترایا کو ہریانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!