ضلع بیدر سے

تعلقہ پنچایت کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب، ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل کا خطاب

ہمناآباد کو ترقیاتی راہ پر گامزن کرنا میرا مقصد ہے: ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل

ہمناآباد: 17/نومبر (ایس آر) ہمناآباد کو ترقیاتی راہ پر گامزن کرنا میرا مقصد ہے یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہمناآباد تعلقہ پنچایت کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہا کے جس وقت میں کرناٹک حکومت میں وزیر تھا اُس وقت ایچ،کے پاٹل وزیر سے نمائندگی کرتے ہوئے ہمناآباد تعلقہ پنچایت کی نئی عمارت کے لئیے ایک کروڑ روپے منظور کروائے تھے علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں ایسی خوبصورت عمارت صر ف ہمناآباد میں تعمیر کی گئی ہے۔

ہمناآباد تعلقہ پنچایت کے موجودہ صدر رمیش ڈاکوڑگی جو کے دلت طبقہ سے آتے ہیں انکو صدر بنایا ہے میں نے، ہمناآباد بلدیہ میں ایک دلت خاتون کستور بائی کو صدر بنایا ہے ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ میں نائب صدر حُرمت بیگم جو کے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں انکو بنایا ہے، کانگریس پارٹی نے ہر طبقہ کو نمائندگی دی ہے،چٹگوپہ بلدیہ میں کانگریس پارٹی کی اکثریت حاصل ہونے کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کی صدر منتخب ہوئی ہے یہی جمہوریت ہے،جہاں پر اکثریت نہیں ہے وہاں پر بی جے پی ریزویشن کے ذریعہ اقتدار حاصل کرتی ہے اور اسکو سماجی انصاف کہتی ہے۔

ہیلی کھیڑ(بی) شکر کارخانہ کے متعلق انہوں نے کہا کے سدرامیا حکومت میں 10 کروڑ اور کمار سوامی حکومت میں 20 کروڑ کی مالی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکا آغاز کیا گیا مگر سال گذشتہ اور رواں سال یہ کارخانہ کا آغاز نہیں ہوا ہے اسکے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کچھ نہیں بول رہے ہیں، انتخابات کے وقت موجودہ وزیر اعلی ایڈی یوروپا بیدر کو آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کے سوکروڑ بھی خرچ کرنا پڑا تو خرچ کر کے اسکو دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، مگر ابھی تک ایک روپیہ بھی مالی امداد جاری نہیں کی گئی ہے۔

راج شیکھر پاٹل نے مراٹھا سماج اور ویر شیوا لنگایت سماج کی ترقی کے لئیے بورڈ بنانے پر حکومت کرناٹک کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ہمناآباد تعلقہ پنچایت صدر رمیش ڈاکوڑگی، نائب صدر سوگندھا،کنٹیپا دانا استھائی سمیتی صدر،ایم،ایل،سی، ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،گیتا پنڈت راؤ چدی صدر نشین بیدر ضلع پنچایت،صدر بلدیہ ہمناآباد کستور بائی،نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی مڑپتی،مہانیتا تیرتھ صدر بلدیہ ہیلی کھیڑ(بی)،نائب صدر بلدیہ حُرمت بیگم،بھدریش پاٹل صدر اے پی ایم سی،ابھیشک پاٹل،بھارت بائی ضلع پنچایت ممبر،رکن بلدیہ محمد افسر میاں،سید عبدالباسط عمر،محمد مکر جاہ،سید ظفر اسلم،محمد خالد،ببلو،مرزاواحد بیگ گڑونتی،کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کثیرتعداد میں عوام موجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!