خبریںقومی

کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے: وزیر صحت

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں تیزی کے ساتھ گراوٹ ضرور درج کی جا رہی ہے، تاہم دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں ابھی آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔

ہرش وردھن نے کہا، ’’کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں کیسز ضرورت تیزی سے کم ہوئے ہیں لیکن گزشتہ 1.5 کے تجربہ کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی صورت میں آرام نہیں کرنا چاہیئے۔ عوام اور سماج کو آرام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے اور ہمیں محتاط رہنا چاہیئے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!