گلبرگہ کے مشاہیرِ ادب عنوان پر 3/جولائی کو آن لائن ویبینار
بنگلورو: 29/جون(پی آر) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام آن لائن ویبنار بعنوان ”گلبرگہ کے مشاہیرِ ادب“ بروز ہفتہ 3 جولائی شام ٹھیک 8:30 بجے سے www.facebook.com/smirfanulla پر لائیو نشر ہوگا۔ ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک اتہاس رچنا سمیتی، حکومتِ کرناٹک و سابق رکن کرناٹک اردو اکادمی کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور صدارت جناب واجد اختر صدیقی فرمائیں گے۔
ڈاکٹر منظور احمد دکنی، لکچرار شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ویبنار کی نظامت جناب سید عرفان اللہ، سرپرست و بانی بزمِ امیدِ فردا اور استقبالیہ محترمہ صبا انجم عاشی صاحبہ فرمائیں گے۔ ڈاکٹر عائشہ فرحین لکچرار بی بی رضا پی یو کالج، گلبرگہ ”ڈاکٹروہاب عندلیب کی خاکہ نگاری“، افسر نسرین تاج انصاری معلمہ نیشنل اسکول گلبرگہ، ”ڈاکٹرطیب انصاری شخصیت اور ادبی خدمات“، ڈاکٹر عارف مرشید گیسٹ لکچرار گلبرگہ یونیورسٹی ”سلیمان خطیب کی دکنی مزاحیہ شاعری“، ڈاکٹر شمیم سلطانہ صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج گلبرگہ، ”ڈاکٹرجلیل تنویر کی افسانہ نگاری“، ڈاکٹر سید عتیق اجمل وزیر اردو لکچرار گلبرگہ، ”محب کوثر کی غزل گوئی“، ڈاکٹر رخسانہ سلطانہ، لیکچرار بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ”اکرم نقاش کی غزل گوئی“، شیخ محمد سراج الدین، ریسرچ اسکالر عثمانیہ یونیورسٹی ”عتیق اجمل کی غزل گوئی“ پر اپنے اپنے مقالے پیش فرمائیں گے۔
سید عرفان اللہ، سرپرست و بانی، بزمِ امیدِ فردا نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے آن لائن شرکت کی پر خلوص گذارش کی ہے۔