علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ضلع یادگیر: جماعت دہم کے نتائج مایوس کن


یادگیر: 30اپریل (اے این ایس)علاقہ حیدرآباد کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ضلع یادگیر جو کی ریاست کرناٹک کے 2019 دسویں جماعت کے امتحانات میں سب سے آخری پوزیشن پر رہا۔ جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کرناٹک ایس ایس ایل سی بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج میں ضلع یادگیرکو آخری مقام حاصل ہواہے۔ ضلع یادگیر میں جملہ کنڑا میڈیم میں 9619 طلبہ نے امتحان لکھا جبکہ 5006 طلباء نے کامیابی حاصل کی، اسی طریقے سے کامیابی کا تناسب52.04 فیصدرہا،جبکہ انگلش میڈیم سے 1827 طلبہ نے امتحان لکھا 1350 طلبہ کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 73.89 رہا، اردو میڈیم میں 698 طلبہ نے امتحان لکھا جس میں سے صرف 313 طلبہ کامیاب رہے اسی طرح 44.84 فیصد اردو میڈیم طلباء کامیاب رہے۔ جبکہ تلگو میڈیم سے 9 طلبہ نے امتحان لکھا تھا ان میں سے صرف 1 نے کامیابی حاصل کی اس طرح تلگو میڈیم کی طلبہ کی کامیابی کا تناسب 11.11 فیصدرہا۔

مجموعی طور پر ضلع یادگیر نے آخری مقام 34پر پہنچا، لیکن کامیابی کے تناسب سے یہاں کے کامیاب ہونے والے طلباء کا فیصد گزشتہ کی بہ نسبت بہترہے۔چونکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں ضلع یادگیر جو کہ تعلیمی پسماندہ ضلع کے طور پرجانا جاتا ہے۔ یہاں کے کامیاب ہونے والےطلباء کا تناسب گزشتہ سال 2018 میں 35.54 سے آگےبڑھکر 2019 میں53.95 فیصد تک پہنچا ہے۔ مجموعی طور پر جماعت دہم کے نتائج میں ضلع یادگیر کے نتائج مایوس کن رہےجس سے اولیائے طلبہ میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!