بیدرضلع بیدر سے

بیدر ضلع انچارج منسٹر پربھو چوہان نے صحافیوں کو پیش کی تہنیت

بیدر: 28/جون (ایس وائی ایچ) ریاست کر ناٹک میں صحا فیوں کو کو ویڈ 19کے چلتے حکومت کی جا نب سے ”فرنٹ لائن وارئیر“کا درجہ دیا گیا تھا۔ اسی کے پیش نظر بیدر ضلع انچارج وزیر مسٹر پر بھو چو ہان نے شہر کے رنگ مندر میں بیدر ضلع کے الکٹرانک، اینڈ پرنٹ میڈیا کے سبھی صحافیوں کی شال پوشی و گلپو شی کرتے ہو ئے انہیں تہنیت پیش کی۔

اس مو قع پر انہوں نے بتایا کہ کورونا جیسی وبا کے چلتے صحافیوں نے اپنی جان کی پروا نہ کر تے ہوئے دیہی علا قوں کا دورہ کرکے عوام تک اس بیما ری سے ہو رہے نقصانات کو بتاتے ہوئے اس سے ہو شیار رہنے کی صلا ح دیتے رہے۔ انکی انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے حکو مت نے انہیں ”’فرنٹ لائن وارئیر“ کا درجہ دیا۔ اور آج مین اسی کے پیش نظر انکی شالپوشی و گلپو شی کرتے ہوئے انکی چھو ٹی سی خدمات کررہا ہوں۔

اس مو قع پر رکن کو نسل مسٹر رگھو نا تھ راؤ ملا پو رے، بی ڈی اے چیرمین مسٹر با بو وا لی، کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ یو نین کے ضلع صدر مسٹر اشوک کمار کرنجی، نائب صدر مسٹر سرنیوس چودھری، جنرل سیکریٹری مسٹر ناگشٹی دھرمپو رے، ڈائریکٹر مسٹر پا وار موجود تھے۔ اس جلسے کی کاروائی مسٹر شیو کمار نے چلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!