اترپردیشریاستوں سے

یوگی راج میں جرائم پیشہ بے خوف، 1کنبہ کے 4 لوگوں پراندھا دھند فائرنگ، 3 ہلاک

غازی آباد کے لونی علاقہ میں ڈکیتی کے دوران بدمعاشوں کے ذریعہ ایک کنبہ کے 4 لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی خبر سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق اس فائرنگ میں 3 افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہے۔

اتر پردیش کے غازی آباد میں بدمعاشوں کے حوصلے کافی بلند ہیں جس کی وجہ سے لگاتار جرائم کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ غازی آباد کے لونی تھانہ حلقہ کا ہے جہاں ٹولی محلے میں گھر میں گھس کر بدمعاشوں نے ایک کنبہ کے 4 لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق ٹولی محلے میں رئیس الدین کی بیوی فاطمہ دو بیٹوں اظہرالدین، عمران اور بہو افسانہ کے ساتھ دو منزلہ مکان میں رہتی ہے۔ پیر کی صبح تین بجے چھت کے راستے آئے بدمعاشوں نے گراؤنڈ فلور پر سو رہے رئیس الدین، اظہر الدین، عمران اور فاطمہ پر فائرنگ کر دی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس رہنے والے لوگ موقع پر پہنچے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں فنگر پرنٹ اور ڈاگ اسکوائڈ نے موقع پر پہنچ کر ثبوت جمع کیے۔ اس پورے واقعہ کی جانچ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!