اترپردیشتازہ خبریںریاستوں سے

اقتدار کے لالچ میں BJP نے انتخابات کی غیرجانبداری کو تباہ کردیا: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ وارانسی اور گورکھپور میں ضلع پنچایت اراکین کے انتخابات میں بی جے پی کو بری طرح شکست ملی تھی اس حالت میں ان کے صدور کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ایک کرشمہ سے کم نہیں ہےـ

لکھنؤ: سماجو وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنچایت صدور کی نامزدگی کو غیرجمہوری طریقہ سے روکے جانے سے انتخابات کی غیرجانبداری اور تقدس تباہ ہوا ہے۔

اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ وارانسی اور گورکھپور میں ضلع پنچایت اراکین کے انتخابات میں بی جے پی کو بری طرح شکست ملی تھی اس حالت میں ان کے صدور کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ایک کرشمہ سے کم نہیں ہے۔ پیسے اور اقتدار کی طاقت کے ایسے غیراخلاقی کھیل سے بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوامی تائید کا احترام نہیں چاہتی ہے، اس کا ارادہ اس کو کچلنے کا رہتا ہے۔

اکھلیش یادو کہا کہ اصل میں بی جے پی نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں عوام کو ہر قدم پر دھوکہ دیا ہے۔ عوامی استعمال کی ہر چیز بی جے پی کی حکومت میں مہنگی ہوئی ہے۔ امن وقانون کی صورتحال تباہ ہوئی ہے۔ کورونا انفیکشن میں ہزاروں جانیں گئیں اور علاج اور دوا کی کمی سے لوگ تڑپتے رہے۔ کسان اپنے مطالبات پر تحریک چلا رہے ہیں اور بی جے پی حکومت ان کے مطالبات پر غور کرنے کے بجائے انہیں بے عزت کر رہی ہے۔ نواجوانوں کے پاس ملازمت اور روزگار نہیں ہے۔ ریاست میں ترقیاتی پروجیکٹ ٹھپ ہیں۔ بی جے پی سب سے انتقام لینے میں مصروف ہے۔ جمہوریت کو نظرانداز کرنا بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا۔ عوام 2022 میں مکمل حساب لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!