بیدرضلع بیدر سے

بگدل میں ایس آئی او کا اجتماع

انسان کی مجموعی خصوصیات کا نام شخصیت ہے۔

بیدر: 28/جون (پی آر) انسانی وجود روح اور جسم کا مرکب ہے۔اس کے روحانی تقاضے بھی ہیں اور جسمانی بھی۔وہ ایک فرد بھی ہے اور ایک سماج کا حصہ بھی۔اس کی ایک گھریلو زندگی بھی ہے ،معاشی ضروریات بھی ہیں، اورمعاشرتی تعلقات کے تقاضے بھی۔ان تمام محاذوں پر انسان کا ارتقاء اس کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ یہ باتیں آصف علی نے بگدل میں ایس آئی او کے ہفتہ واری اجتماع میں، “شخصیت کا ارتقاء” کے موضوع پر کہی۔ اور بتایا کہ ہر فرد کو اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور افادیت کے اپنے ذاتی اہداف کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ اپنے اندر تبدیلی لانے کے لئے پہلے اپنے اخلاق کو بدلنا ہوگا، اگر انسان کے اندر اچھے اخلاق ہیں تو وہ کامیاب ہوتا ہے۔ انسان اپنے اندر تبدیلی چاہتا ہے، اگر اپنے آپ کو بدلنا ہے تو علم ، اچھی سونچ اور اچھی عادت اپنائیں، اسی میں کامیابی ہے۔ اس موقع پر محمد عمران حسین امیر مقامی، برادر محمد زبیر پاشاہ صدر مقامی اور دیگر وابستگان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!