تازہ خبریںمختصر مگر اہم

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ٹرین سے اترپردیش کے دورے پر روانہ

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے آج پہلی مرتبہ ٹرین میں سفر کیا اور وہ راجدھانی سے اترپردیش کے کانپور دیہات ضلع میں اپنی جائے پیدائش پرونکھ کے لئے روانہ ہوئے۔ کووند نئی دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے ایک اسپیشل ٹرین کے ذریعہ کانپور کے لئے روانہ ہوئے۔ یہ خصوصی ٹرین کانپور دیہات کے جھنجھوک اور رورا ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی جہاں صدر اپنے جان پہچان والوں اور قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کریں گے اور وہ 28 جون کو کانپور ریلوے اسٹیشن سے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کا دو روزہ دورے کریں گے۔ 29 جون کو وہ دہلی واپس لوٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!