اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے مسلم دانشوروں کو آگے آنا ہوگا: امبیڈکر نیشنل کانگریس
حیدرآباد: 25/مئی (پی آر) الحاج بابر شیخ آل انڈیا آرگنائزنگ سیکریٹری امبیڈکر نیشنل کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوے کہا کہ امبیڈکر نیشنل کانگریس پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے دور حاضر میں ہمارے ملک میں پسماندہ طبقات میں مسلمان بھی آچکے ہیں سچر کمیٹی کی رپورٹ سے اس بات کا سارے ملک کو علم ہوا اور امبیڈکر نیشنل کانگریس جئے میم جئے بھیم نعرے پر عمل کرتے ہوے سارے پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے آئی ہے اور کرتے رہے گی.
الحاج ناصربن احمد باہیال المعروف بابر شیخ آل انڈیا آرگنائزنگ سیکریٹری امبیڈکر نیشنل کانگریس مزید کہا کہ آج ملک کے تمام ریاستوں کے وقف بورڈس عوام کے شک وشبہات کے دائرے میں آچکے ہیں. آیا ملک میں اوقاف کی جائیدادیں کتنی ہیں اور وقف بورڈس کی سالانہ آمدنی اور اسکا استعمال کہاں ہورہاہے اوقافی جائیدادوں پر کہاں کہاں قبضہ جات ہیں یہاں تک کے ماضی میں بیشمار جائیدادوں پر قبضہ ہوا اور فروخت کیا گیا موجودہ مرکزی حکومت کے اس دوسری میعاد میں بھی بیشمار قبضے ہوے اور خرید وفروخت کی گئی ملک کے تمام ریاستوں میں معصوم عوام اس امر سے بے بہرہ ہیں جبکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہیکہ ان سے منسوب وقف املاک سے مسلمانوں کو واقف کیا جائے اسکے برعکس حکومت کی جانب سے متعین ریاستوں کے وقف بورڈس عہدیدار یہ کہتے ہوے تھکتے نہیں کہ وقف جائیدادیں اللہ کی املاک اور امانت ہیں یہ کہ کر بری ذمہ ہورہے ہیں جس کی بنا مسلمانوں میں تشویش ہے یہ اوقاف کے عہدیدار ایک عرصے دراز سے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کررہے ہیں۔
ان حالات کے پیش نظر دانشوران ملت کو چاہئے کہ ملت کی اوقافی جائیدادیں جو یتیم یسیر وبیواؤں سے منسوب ہیں واقف کروائیں اور ان جائیدادوں کو لینڈگرابرس سے محفوظ رکھنے کو آگے آئیں ورنہ آئندہ پانچ تا دس سالوں میں اوقاف کی جائیدادوں کا غبن کرنے والوں سے اسکا تحفظ مشکل امر ہوجائے گا اسکے ساتھ ساتھ ریاستی سطحوں پر اوقافی جائیدادوں کے عہدوں پر غیر سیاسی دانشوروں کو متعین کیا جائے تاک قومی سطح پراوقافی جائیدادوں کا صحیح استعمال وتحفظ ہوسکے آخر میں الحاج بابر شیخ نے ملت اسلامیہ کو دعوت فکر دیتے ہوے کہاکہ آپ اگر اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کرنے میں کامیاب اگر ہونگے تو آپکو حکومت کی کسی بھی اعانت کی ضرورت نہیں پڑے گی, حالانکہ کچھ ریاستوں میں حکومتیں اعانتی پیکیج پارچاجات کی تقسیم جیسے ڈرامے کرتے ہیں اور کئی ریاستوں میں مسلمانوں کو تحفظ دینے کے نام پرمسلم ووٹ بٹورتے ہیں اور مسلمانوں کے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں نوجوانان ملت اسلامیہ کو دعوت فکر دیتے ہوے کہا کہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے آگے آئیں الحاج بابر شیخ نے کہا کہ امبیڈکرنیشنل کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے اس وقت ملک کے 28 ریاستوں میں کام کر رہی ہے، اس جماعت کے بانی مرحوم نواب محمد کاظم علی خان صاحب وہ موجودہ قومی صدر جناب ایم ایس ناگراجو و جنرل سیکریٹری جناب نواب کرامت علی خان، صد فیصد سیکولر قایدین ہیں اور روز اول سے یہ حضرات مسلمانان ہند کے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ہر وقت مسلمانوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے آرہے ہیں مسلمانان ہند کے لیے پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں.