کرناٹک: اسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں فائنل فیصلہ پیر کے روز ہوگا
بنگلور: کرناٹک کے ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے وزیر سریش کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست بھر میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق پیر کے روز حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں محکمہ تعلیم کے حکام سے ایک ملاقات کے بعد ، مسٹرسریش کمار نے بتایا کہ محکمہ کے افسران سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں جو ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وباء کے پیش نظر ایک سال سے زیادہ عرصہ سے بند پڑے ہیں اور اب حکومت کو یہ رپورٹ مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ پیر کے روز محکمہ صحت سے تبادلہ خیال کے بعد کیا جائے گا۔