ٹاپ اسٹوری

والد کی لاش کے ساتھ 3 دن تک بھوکے رہے 2 معصوم! پڑوسیوں سے کھانا مانگنے پر ہوا انکشاف

بریلی میں پیش آنے والے واقعہ نے پولیس سمیت عام لوگوں کو بھی ہلا کر رکھا گیا ہے۔ معصوم بچے قریب تین دن تک والد کی لاش کے ساتھ رہ رہے تھے، جبکہ ان کی ماں جھگڑا ہونے کے بعد میکے چلی گئی تھی

بریلی: بریلی میں 2 معصوم بچے تقریباً تین دنوں تک اپنے والد کی لاش کے ساتھ رہے۔ جب ان سے بھوک برداشت نہیں ہوئی اور وہ پڑوسی کے گھر کھانا مانگنے کے لئے چلے گئے تب لوگوں کو معلوم چلا کہ ان کے والد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ بچوں کی ماں شوہر سے جھڑے کے بعد ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

بریلی کے تھانہ عزت نگر علاقہ کے گایتری نگر میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالات میں پھانسی پر لٹکی ہوئی لاش برآمد ہونے سے ہڑکمپ مچ گیا۔ نوجوان کی لاش دو تین دن پرانی لگ رہی تھی۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو نوجوان کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ پڑوسی کے مطابق متوفی منوج نوئیڈا کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے گھر پر ہی رہتا تھا۔ پڑوسیوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ متوفی کی ایک 4 سال کی لڑکی اور 6 سال کا لڑکا ہے۔

’آج تک‘ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، منوج کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ بچوں کو چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ گھر میں منوج اپنے دو بچوں کے ساتھ رہ گیا تھا، منوج کے پڑوسی نے بتایا کہ اس کے بچوں نے آ کر کہا کہ وہ تین دن سے بھوکے ہیں اور ان کے پاپا مر گئے ہیں! اس کے بعد انہیں اس واقعہ کا پتا چلا۔

پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تلاشی لی تو کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر یہ بیوی سے ناراض ہو کر پھانسی لگا لینے کا معاملہ لگ رہا ہے۔ ایس ایس پی روہت سجوان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس کی جانچ کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!