مختصر مگر اہم

فوری رہائی کے مطالبہ کے ساتھ آصف اقبال، نتاشا اور دیوانگنا ہائی کورٹ سے رجوع

نئی دہلی: درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ کئے جانے کے معاملہ پر پنجرا توڑ کی سماجی کارکنان نتاشا نروال اور دیونگانا کالیتا اور جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ تینوں نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت فراہم کی جائے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت 15 جون کو منظور کر لی تھی۔

خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دہلی پولیس کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لئے وقت مانگے جانے کے بعد رہائی پر فیصلہ کو محفوظ رکھا ہوا ہے، یہی وجہ سے کہ تینوں ملزمان کی تاحال رہائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!