تازہ خبریںخبریںقومی

وزیروں کے بنگلےاوردفتروں پر ہوئے 100 کروڑ خرچ: آر ٹی آئی میں ہوا انکشاف

نئی دہلی: سی پی ڈبلیو ڈی (Central Public Works Department) نے گزشتہ 5 سالوں میں مرکزی وزیروں کے بنگلے اور دفتروں کی تجدید کاری (رینو ویشن ) پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی ہے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک آر ٹی آئی کے جواب میں سی پی ڈبلیو ڈی نے کہا کہ  رینوویشن کے نام پر 93.69 کروڑ روپے خر چ کیے گئے جبکہ تزئین و آرائش  پر 8.11 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔سی پی ڈبلیو ڈی مرمت، رکھ رکھاؤاور تزئین و آرائش کے لیے ایک سرکاری ایجنسی ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی کی کابینہ میں 70 وزیر ہیں ، جس میں 25 وزیر کابینہ ہیں ، 11 وزیر مملکت (آزادانہ  چارج) اور 34 وزیر مملکت ہیں۔

آر ٹی آئی کے تحت 2014 سے 2015، 2015سے 2016،2017 سے 2018 اور 2018 سے 2019 کے دوران وزیروں کی رہائش اور دفتر کے رینو ویشن پر ہوئے اخراجات کی تفصیل مانگی گئی تھی۔

وزیروں کی رہائش اور دفتروں پر سالانہ اخراجات کی تفصیل:

2014 سے 2015 میں 22.97 کروڑ روپے2015 سے 2016 میں 24.44 کروڑ روپے2016 سے 2017 میں 24.29 کروڑ روپے2017 سے 2018 میں 13.74  کروڑ روپے2018 سے 2019 میں 16.33 کروڑ روپے

یہ اعدادو شمار ایک اپریل 2014 سے 28 فروری 2019 کے درمیان کے ہیں ۔ مودی حکومت نے 26 مئی 2014 کو حلف لیا تھا ۔ ایسا ممکن ہے کہ ان اخراجات کا ایک چھوٹا حصہ پچھلی یوپی اے -2 حکومت کے آخری 56 دنوں میں خرچ ہوئے ہوں۔آر ٹی آئی کے تحت الگ الگ وزیروں کے بنگلے اور دفتروں کے رینو ویشن اور دوسرے کاموں پر خرچ کی گئی رقم کی جانکاری مانگی گئی تھی لیکن سی پی ڈبلیو ڈی نے جواب میں مجموعی اعداد وشمار فراہم کیے ۔حالاں کہ لوک سبھا انتخاب کے اعلان کے بعد سے سی پی ڈبلیو ڈی نے  کوئی نیا کام نہیں لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!