بی ایس یدیورپا ‘BJP ہائی کمان کا ناپسندیدہ بچہ’: سدارمیا
بنگلورو: 9/جون- سابق چیف منسٹر کرناٹک و کانگریس لیڈر سدارمیا نے برسراقتدار بی جے پی میں ہونے والے کام کا مذاق اڑایا اور اسے “ڈوبتا جہاز” قرار دیا اور وزیر اعلی کرناٹک بی ایس یدیورپا کو “ناپسندیدہ بچہ” قرار دیا۔ “یدیورپا کا یہ بیان کہ وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں و…
“یدیورپا کا یہ بیان کہ وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں وہ یہ ظاہر کرنے کی حکمت عملی ہے کہ وہ ہائی کمان کے فرمانبردار ہیں۔ دوسری طرف وہ رینوکاچاریہ کے ذریعہ دستخطی مہم چلا رہے ہیں۔ لیکن خود یدیورپا کہتے ہیں کہ دستخطی مہم نہیں چلنی چاہئے۔ پھر، کے ایس ایشورپا نے کہا کہ ان دستخطوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ سب ایک ڈرامہ ہے۔
انہوں نے کہا “یدیورپا بی جے پی ہائی کمان کا اب ناپسندیدہ بچہ ہے اور بی جے پی کے کرناٹک کے رہنما بھی انہیں ہٹانے کے منتظر ہیں۔ لیکن اب ان کی پارٹی میں کسی متبادل رہنما کی کمی ہے۔”
اگر اب انتخابات ہوئے تو کانگریس برسراقتدار لوٹ آئے گی۔