الیکشن2019تازہ خبریں

وزیراعظم بننے کے لیے راشن دوکان جیسی بڑی لمبی خطار کھڑی ہے: مودی


نئی دہلی: 26اپریل (اے این ایس) ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ریالی کو خطاب کرتے ہوئے کہا’آج ہمارے دیش میں وزیراعظم بننے کے لیے ایک بہت بڑی لمبی خطار کھڑی ہے جیسے راشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں نہ یہ وزیراعظم کی کرسی لینے کے لیے ایک لمبی قطار ہے۔ کرناٹک میں جو 8سیٹ لڑ رہے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ وہ پردھان منتری بن سکتے ہیں اس میں سے کوئی 20 سیٹ لڑنے والا کہتا ہے پردھان منتری بننا چاہتا ہے کوئی 40 سیٹ والا کہتا ہے پردھان منتری بننا چاہتا ہے اور سب ٹیلر کے یہاں کپڑے تیار کر کے بیٹھے ہیں جیکٹ بنوا بنوا کر کے ریڈی رکھا ہے۔’

اپنے خطاب میں انہوں نے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہا’آپ مجھے بتائیے جتنے چہرے ہیں دلبر نے جن کے دماغ میں بھرا ہے کہ دیش کی جنتا ان کو پردھان منتری بنائے گی۔ٹھیک ہے سپنے رکھنے کے لیے کون منع کرے گا بھائی؟ لیکن میں پوچھتا ہوں جتنے بھی چہرے ہیں جتنے بھی لوگ پردھان منتری بننے کا سپنا دیکھ رہے ہیں اس میں سے آتنک واد کو کون ختم کرسکتا ہے؟ آتنک واد کو ختم کرے گا آپ کا ایک ووٹ آپ کے ووٹ کی طاقت ہے کمل کے نشان پہ بٹن دباؤ گے تب بھروسہ رکھو کہ آپ آتنکواد کو مارنے کی تیاری کر رہے ہو،اس بار کمل کےنشان والے بٹن پردبانا۔ یہ صرف انتخابات نہیں ہے یہ آتنک وادیوں کے صفایا کا سنکلپ ہے۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!