ضلع بیدر سے

بیدر: ایچ آرایس نے100 بستراسپتال میں کی شجرکاری،1فرد-1پودا لگانے کی اپیل

بیدر: 5/جون (اے این این) آج پوری دنیا ماحولیاتی بہران کا شکار ہے۔ گلوبل وارمنگ حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے آکسیجن جیسی عظیم نعمت کا فقدان ہوچکا ہے۔ اسی احساس کے ساتھ آج یوم ماحولیات کے موقعہ پر ایچ آر ایس، بیدر کی جانب سے 100بستر ہاسپٹل شہر بیدر میں پودے لگائے گئے۔ اس موقعہ پر ایچ آر ایس ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر سہیل نے اس مہم میں حصہ لیا اور بتایا کہ نے مستقبل کی جنریشن کے لئے جتنا ہوسکے اچھا ماحول دینے کی کوشیش کریں، جہاں تک ممکن ہو آج ہمیں پولیوشن کو کم کرنے اور اچھا انوارمنٹ کریٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہمیں ہی آگے بڑھ کر ماحولیات کو اچھا بنانے کی کوشیش کرنا پڑے گا ہمیں چاہیے کہ ہم جتنا ہوسکے پلانٹ لگایا کریں، جس سے ماحول میں بہتری آئیگی۔

اس موقعہ پر سردار میت سنگھ نے کہا کہ آج ورلڈ انوارمنٹ ڈے ہے 5/ جون کو پہلے تو اس کے بارے میں بہت کم معلوم تھا لیکن آج خوشی کی بات ہے کہ ہر کوئی آج کے دن کے ہر جگہ پلانٹیشن ہو رہا ہے۔ لیکن آج کل کورونا کا دور چل رہا ہے یہ بہت دکھ کی بات ہے کورونا کے دور میں جس طریقے سے میڈیسن کی کمی ہوئی ہے اسی طرح سے آکسیجن کی کمی سے ہم نے اپنوں کو کھویا ہے، آکسیجن کی اہمیت کا اب ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ ہمیں آکسیجن کی کتنی ضرورت ہے۔ آکسیجن کو ہم کچھ اہمیت ہی نہیں دیتے تھے لیکن اب اسکی اہمیت سے ہم بخوبی واقف ہوئے ہیں اسل میں آکسیجن کے حوالے سے اوپر والے خدا نے انسان کی اپنی اوقات بتا دی ہے، آکسیجن کے معاملہ میں ہماری آدمی کی کیا پوزیشن ہے اس کی اصل حقیقت کیا چیز ہے جو مفت میں مل رہا تھا ہمیں اسکی بلکل بھی قدر نہ تھی۔ لہذا اب جتنا ہو سکے اپنے گھر میں ہی کیوں نہ ہوں پلانٹ لگائے اور اچھا ماحول بنانے کی کوشش کریں۔

ایچ آر ایس ٹیم لیڈر محمد شعیب الدین نے اس موقعہ پر بتایا کہ ہر سال 5 جون کو یومِ ماحولیات ہمارے درمیان آتا ہے۔ یہ دن محض ایک دن نہیں ہوتا بلکہ یہ پورے سال بھر کی ماحولیات کے لیے تحفظ کا دن ہوتا ہے۔ آج یوم ماحولیات کے موقعہ پر ہم نےشجر کاری کا یہ پروگرام بنایا تھا، دراصل یہ شجرکاری مہم کا ہم نےآج سے آغاز کیا ہے اور یہ کام جاری رہے گا، انشاء اللہ اس دوران ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر ایک فرد کم از کم ایک پودا لگائے، جہاں پر بھی آپ کو جگہ میسر ہوجائے وہاں پر پودوں کو لگا کر ماحولیات کو بہتر بناننے میں اپنا رول ادا کریں۔ اس موقعہ پر اس کارِ خیر میں محمد ذاکر، امبریش کینچا، سردار امیت سنگھ، ڈاکٹر سہیل، محمد شعیب الدین، علیم الدین و دیگر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!