ٹاپ اسٹوری

شراب ایک بڑا ٹانک ہے، کورونا دور میں بے انتہا ضروری: مرکزی وزیر

فگن سنگھ کلستے نے کہا ہے کہ شراب لوگوں کیلئے ایک بڑا ٹانک ہے اور کورونا کے دور میں یہ بہت زیادہ ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ شراب پینے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے نے کہا ہے کہ شراب لوگوں کے لئے ایک بڑا ٹانک ہے اور کورونا کے دور میں یہ بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کی گھریلو ریاست گجرات میں شراب پر پابندی ہے اور بہار جہاں نتیش کمار کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں ہے، وہاں پر بھی شراب پر پابندی ہے، لیکن مرکزی وزیر برائے اسٹیل فگن سنگھ کلستے نے مدھیہ پردیش میں شراب کی تعریف میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔

فگن سنگھ کلستے نے کہا ہے کہ شراب لوگوں کےلئے ایک بڑا ٹانک ہے اور کورونا کے دور میں یہ بہت زیادہ ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ شراب پینے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک اور ریاستوں میں لاک ڈاؤن یعنی تالا بندی نافذ ہوئی تو سبھی دکانیں بند ہو گئیں، لیکن جیسے ہی دکانیں کھلیں، ویسے ہی لوگ اس کے پیچھے یعنی شراب کے پیچھے دوڑنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ شراب لوگوں کے ساتھ حکومت کے لئے بھی ریوینیو کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور اس کو لے کر کئی سرکاروں اور ریاستوں کے بیچ مقابلہ آرائی رہتی ہے اس لئے حکومتیں اپنے حساب سے ہی فیصلہ کرتی ہیں۔

کلستے کے اس بیان نے گجرات کے اور بہار کی حکومتوں کے فیصلہ پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ اگر شراب اتنی زیادہ ضروری اور فائدہ مند ہے تو پھر ان ریاستوں نے پابندی کیوں عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے بی جے پی کے لیڈروں میں اس طرح کے متنازعہ بیان دینے کا یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی رہنما الگ الگ طرح کے متنازعہ بیان دینے سے پرہیز نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!