کولار کے قطب شہناہ نگر سرکاری پرائمری اسکول میں کووڈ-19 ویاکسی نیشن کیمپ
بنگلورو: 4/جون (ایس آئی) کووڈ 19 فرسٹ ڈوز ویاکسنیشن کیمپ کا قطب شہنشاہ نگر کولار میں اہتمام کیا گیا۔ وارڈ 16,17,18 کے کونسلرس شامیر پاشاہ، سمیع اللہ، فیروز خان، یس ڈی پی آئی کی ٹیم اور اسکول کی میر معلمہ محترمہ ریشماء طلعت خانم، ابراہیم خان کے تعاون سے اس کیمپ کا اہتمام عمل میں آیا۔ اس موقع پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے الامین ہسپتال کولار کے سرجن ڈاکٹر شری کے وی نارائن سوامی ہیلتھ ورکرس محترمہ ناظمہ ، ہیلتھ انسپکٹر مشیر پاشاہ، نے بہت ہی منظّم طرز پر یہ مہم چلائی تینوں وارڈ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے کووی شیلڈ ویکسین لگوائی اور اس کیمپ سے فیض حاصل کیا۔
اس موقع پر کولار ڈی سی شری سیلوامنی اور وقف بورڈ کولار چیرمین محترم ضامن صاحب اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کرکے واکسین کیمپ کا جائزہ لیا۔ اسی دوران اسکول کی طبعی حالات کا بھی جائزہ لیا۔ اسکول کی میرمعلمہ یس ڈی یم سی اراکین اور کونسلرس نے اسکول کے طلبا کی کثیر تعداد، جماعتی کمروں کی خستہ حالی، بیت الخلاء کی قلّت کی تفصیل بتائی۔ ڈی سی صاحب اور وقف بورڈ چیرمین سے گذارش کی تو اعلیٰ افسران نے بھی نہایت فراخدلی سے اسکول کے لئے فوری طور پر دو نئے کمروں، بیت الخلاء اور کمپاؤنڈ تعمیر مہیا کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ میر معلمہ نے ان تمام کا شکریہ ادا کیا۔۔