ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں ضلع وقف آفیسر صالحہ بیگم کے ہاتھوں راشن کٹس کی تقسیم

کووڈ 19 دوران جامع مسجد بسواکلیان کے قابل قدر اور مثالی اقدامات کی ستائش، منتظمین کو دی مبارک باد

بسواکلیان: 3/جون (ایم آئی) سید طفیل محسن بسواکلیان (کوآرڈینیٹر ضلع وقف آفیسر) کے بموجب جامع مسجد انتظامی کمیئی کی جانب سے لاک ڈاوٴن میں بینادی ضروریات سے محروم خاندانوں میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ محترمہ صالحہ بیگم، ضلع وقف آفیسر بیدر کے خصوصی دورہ بسواکلیان کے موقع پر جناب لطیف وقف انسپکٹر ضلع بیدر کے ہاتھوں یہ تقسیم عمل میں لائی گئی۔

تقسیم راشن کا پروگرام کے موقع پر جناب یوسف الدین نیلنگے نے عوامی خدمت و رہنمائی کے اہم مرکز کووڈ سنٹر کا مکمل تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس سنٹر سے سینکڑوں افراد کی کووڈ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے ضمن میں بیداری و عمل آواری کا کام ڈاکٹرس کی نگرانی میں انجام پا رہا ہے۔ علاوہ ازیں جناب یوسف صاحب نےبتایا کہ گذشہ 1 ماہ سے روزآنہ بڑے پیمانے پر کھانا پکا کر ضروت مندوں تک پہنچایا جارہا ہے۔

محترمہ صالحہ بیگم نے تمام تفصیلات سے وقفیت حاصل کی اور سرگرموں سے جڑے تمام منتظمین کی ستائش کی۔ اس موقع پر جامع مسجد بسواکلیان کمیٹی کے صدر، جناب میر احمد علی منشی صاحب، سکریٹری جناب شیخ یونس صاحب، خازن جناب مشتاق احمد بھوسگے صاحب کے علاوہ دیگر اراکین کمیئی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!