ضلع بیدر سے

بسواکلیان جماعت اسلامی نے پیش کی 13 نوجوانوں کو تہنیت

بسواکلیان: 3/جون(ایم این) بسواکیان میں شعبہ خدمتِ خلق و ایچ آر ایس، کے تحت گذشتہ سال روزے داروں کیلئے سحر کا 30 دنوں تک انتظام کیا گیا۔ جن میں غیر مقامی طلباء، ملازمین ، مہاجر مزدور افراد کو رات 3:30 بجے انکے مقام تک سحر کے لیے کھانا پہنچایا گیا۔ ایسے والنٹیرس نوجوان میں خدمتِ خلق کے جذبہ کو بیدار و برقرار رکھنے کی غرض سے جماعت اسلامی بسواکلیان کی جانب سے 13 نوجوانوں کو تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقعہ پر امیر مقامی نے بتایا کہ امسال جماعت اسلامی بسواکلیان کی جانب سے تقریباً 900 خاندانوں تک فطرہ کٹ (عید کا سامان) تقسیم کیا گیا۔ جماعت اسلامی ان تمام اہلِ خیر حضرات کا ممنون و مشکور ہے اور انکے حق میں دعا گو ہے کہ اللہ ان کے کاروبار میں ترقی دے اور اجر کا باعث بنائے۔ اس موقع پر امیر مقامی عبد الکلیم عابد نے تذ کیر اور ذوالفقار احمد نے افتتاحی کلمات بیش کیے۔ محمد احتشام اختر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ غلام رسول صاحب، یوسف الدین نیلنگے، قیام الدین باگ، عرفات احمد اور عاصم اختر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!