کرناٹک میں 14/جون تک رہے گا لاک ڈاؤن: چیف منسٹر یدیورپا
بنگلورو: کرناٹک حکومت نے آج دیہی علاقوں میں جاری کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر 7 جون سے آگے 1 ہفتے تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ معاملات میں مجموعی طور پر کمی کے باوجود مثبت اور ہلاکت کی شرح اونچی رہنے کے درمیان یہ فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ کا اعلان آج وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے ذریعہ غیر منظم کارکنوں کے لئے ایک دوسرے امدادی پیکیج کے ساتھ کیا گیا جو پچھلے ماہ اعلان کردہ پہلے دور میں رہ گئے تھے۔
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج کہا ہے کہ ریاست میں کووڈ سے متعلقہ پابندیاں 14 جون کی صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔ کرناٹک میں بی ایس یدیورپا حکومت نے جمعرات کو کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر اس لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے 500 کروڑ کے دوسرے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے کارکنان، ماہی گیروں کو 3000 روپے نقد امداد ملے گی۔ غیر امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کو 5000 روپے ملیں گے۔