بیدر: مودی حکومت کے 7 سال مکمل ہونے پر یومِ خدمت منایا جائے گا، BJP ضلعی صدر شیوانند منٹھالکر کا بیان
ہمناآباد: 30/مئی (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی صدر شیوانند منٹھالکر نے مانک نگر میں منعقد کردہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے 30/مئی بروز اتور کو نریندر مودی حکومت کے ساتھ سال مکمل ہورہے ہیں، کورونا وباء کے چلتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ایسے موقع پر کوئی تقریب یا کوئی جشن نہیں منعقد کیا جائے گا بلکہ اس دن کو یوم خدمت کے طور پر منایا جائے گا۔
اس دن عوام میں ماسک،سینی ٹائزر،کھانہ کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے اور جو بھی کورونا وباء کے چلتے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی جائے گی اور عوام کے درمیان کرونا سے متعلق بیداری مہم چلائی جائے گی اور مستحق عوام کی مدد کی جائے گی اس کے علاوہ آشا ورکرس، آنگن واڑی ٹیچرس کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر ملک آرجن کمبار کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے۔