محکمۂ زراعت نے کسانوں کیلئے سویا بین بیج کا کیا ذخیرہ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایم ملک آرجن کا بیان
ہمناآباد: 30/مئی (ایس آر) محکمۂ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایم ملک آرجن نے اپنے دفتر میں منعقد کردہ صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس مرتبہ کسانوں کے لئیے 11 ہزار کُنٹل سویابین کے بیج کا ذخیرہ کیا گیا ہے. سال گذشتہ سویابین کے بیجوں کے متعلق شکایتیں موصول ہوئی تھیں اس مرتبہ کسان جب تلک 20 ایم ایم بارش نہیں ہوتی ہے تب تلک بیج نہ بوئیں، بیج بونے سے قبل ایک چھوٹی ٹوکری میں چند بیج بو کر دیکھیں چند دن کے بعد اسکا پودا اچھی طرح سے اُگ جائے تو بلاخوف ان بیجوں کا استعمال کریں۔
اگر کوئی دوکاندار حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر بیج فروخت کررہا ہے تو اسکی شکایت کریں ایسے دوکاندار کا لائیسسینس رد کردیا جائے گا،کسان جب بھی محکمۂ زراعت کے دفتر کو بیج خرید نے آئیں تو ساتھ میں آدھار کارڈ،کاسٹ سرٹیفگٹ،پہانی،ہولڈنگ کی اصل ساتھ میں ضرور لائیں زیراکس لانے پر بیج نہیں دیا جائے گا۔