ضلع بیدر سے

ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام: بسواکلیان تعلقہ رعیت سنگھ

بسواکلیان:28/ مئی (کے ایس ) بسواکلیان تعلقہ رعیت سنگھ کے نائب صدر جناب سنتوش گودگے نے بتایا کہ ریاستی حکومت گزشتہ2سال سے کسانوں کے گنے کی باقی قیمت آج تک ادا نہیں کی اور کسانوں کے لیے کھاد، بیچ کی فراہمی اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے سے لیکر دودھ ڈائیری کے مسائل،ہارٹی کلچر میں سبسڈی کی فراہمی ،چھوٹے کسانوں کی امدادی رقم کی فراہمی اور دوسرے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور گنے کی باقی رقم کو فوری جاری کرتے ہوئے کسانوں کو مدد پہنچائے۔ لاک ڈاؤن سے کسانوں کو بڑا نقصان ہوا ہے،اس سے ہونے والے نقصانات کو پابجا ئی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!