ضلع بیدر سے

مولانا محمود مدنی کے جمعیۃعلماء ہند کے قومی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیدر :28/ مئی (اے ایس ایم) مولانا محمد عمر قریشی اشاعتی صاحب خازن جمعیت علماء ہند ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کو جمعیت علماء ہند کا قومی صدر منتخب کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً ان سے بہتر اس عہدہ کے لیے کوئی موزوں شخصیت نہیں ہے، حضرت مولانا محمود مدنی کی ملی وسماجی خدمات اور ان کے نظامت کے دور میں جمعیۃعلماء ہند نے ملک بھر میں جوخدمات کی ہیں اور جماعتی کاز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناکر جمعیۃ کو پروان چڑھایا ہے وہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں درج ہوچکا ہے- مولانا محمد عمر قریشی اشاعتی صاحب خازن نے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات پیش کیں ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!