مختصر مگر اہم

نواب ملک نے کی ٹوئٹر آفس پر چھاپے کی مذمت

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور مہاراشٹرا اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے منگل کو کہا کہ ٹوئٹر ان کے اور لاکھوں ہندوستانیوں کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ نواب ملک نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر انڈیا کے دفتر پر چھاپے مار کر سرکار ان آوازوں کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی قابل مذمت ہے، اظہار رائے بنیادی حقوق ہیں اور ان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!