تازہ خبریںخبریںقومی

’یاس‘ شدید گردابی طوفان میں تبدیل، بھاری نقصان کا خدشہ

کولکتہ: خلیج بنگال سے اٹھنے والا گردابی طوفان ’یاس‘ انتہائی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ یہ طوفان کل تک مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا اور اس سے بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بنگال کے علاقہ دیگھا میں اس طوفان کی وجہ سے باریشں شروع بھی ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش بنگال اور اوڈیشہ میں بھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سمندری طوفان یاس کے تناظر میں جان ومال کے نقصان سے بچنے کے لئے مغربی بنگال ، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں مربوط انخلا کی کوششیں جاری ہیں۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی حکومت کی ترجیح ہر جان کو بچانا ہے کیونکہ انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے تمام افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان یاس کی توقع کی جارہی ہے کہ 26 مئی (منگل) کو دوپہر 12 بجے کے لگ بھگ پارا دیپ اور ساگر جزیروں کے درمیان اڈیشہ و مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کو عبور کرے گا۔

دریں اثنا، ڈی جی ’این ڈی آر ایف‘ ایس این پردھان نے بتایا کہ بنگال میں طوفان یاس کے پیش نظر مزید 5 این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے بعد بنگال میں مجموعی طور پر این ڈی آر ایف کی 45 ٹیمیں تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!