خبریںقومی

دہلی کے چیف منسٹر ہندوستان کے ترجمان نہیں ہیں: وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سنگاپور کی طرف سے کیجریوال کے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کئے جانے کے بعد مرکزی وزیر خارجہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ تبصرے طویل مدتی تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں، نیز وزیر اعلیٰ ہندوستان کے ترجمان نہیں ہیں۔ خارجہ امور کے وزیر ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کیا، ’’سنگاپور اور ہندوستان کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مضبوط شراکت دار ہیں۔ لیکن غیرذمہ دارانہ تبصرے طویل مدتی شراکت داری کو متاثر کر سکتے ہیں۔ میں ایک بات صاف کر دوں کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ ہندوستان کے ترجمان نہیں ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!