تازہ خبریں

ہندوستان نمبر1 پر: کورونا سے یومیہ اموات میں ورلڈ ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں 4529 افراد فوت

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد نے دنیا کے تمام ممالک کے ریکارڈ منہدم کر دیئے ہیں۔ اب سے پہلے تک ایک دن میں سب سے زیادہ یومیہ اموات امریکہ میں ریکارڈ کی گئی تھیں لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ میں 12 جنوری کو 4468 اموات واقع ہوئی تھیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4529 مریضوں کی جان چلی گئی۔ اس دوران 267334 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ 389851 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!