خبریںقومی

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی عائد کی جائے: ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی: 18/مئی (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوویڈ 19وبائی مرض کے اس مشکل دور میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معقول اضافے پر پابندی عائد کرے۔ ملک کورونا وائرس کے حملے کی دوسری لہر کے بدترین دور سے گزررہا ہے اور ملک بھر میں انفیکشن اور اموات کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال مریضوں سے بھرے ہیں اور آکسیجن کی قلت کے سبب دم توڑنے والے مریضوں کو اسپتالوں میں لائف سپورٹ سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس صورتحال میں شہریوں کو تسکین فراہم کرنے کے بجائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے رحمی سے اضافہ کررہی ہے جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی ہے جو عام آدمی کے روز مرہ کے بجٹ پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے جو پہلے ہی اپنے دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔ اگرچہ حکومت قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ڈال رہی ہے لیکن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ حقیقت میں ایکسائر ڈیوٹی میں اضافے کے سبب ہے۔ حال ہی میں ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران قیمتوں میں اضافے کا روکنا حکومت کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے کہ اس کی قیمتوں کے اضافے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی بھی مرکزی حکومت ہے جو ملک میں خوردہ ایندھن کی قیمتوں کا فیصلہ کرتی ہے۔

اس صورتحال میں، ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر اس وقت تک پابندی عائد کرے جب تک کہ ملک تباہ کن کوویڈ وبائی مرض سے نجات حاصل نہ کرلے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!